کشمیری پنڈتوں کی مہاجرت پر بنی فلم “شکارا” دیکھ کر لال کرشن اڈوانی جذباتی ہو گئے


ڈائریکٹر ودھو ونود چوپڑا (Vidhu Vinod Chopra) کی فلم شکارا ریلیز ہوگئی ہے۔ فلم شکارا (Shikara) میں 1990 میں کشمیر سے نکالے گئے کشمیری پنڈتوں کی کہانی بیان کی گئی ہے۔ فلم کی اسپیشل اسکریننگ میں بھارت کے سابق نائب وزیر اعظم اور بی جے ہی کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی اپنی  بیٹی پرتبھا کے ساتھ پہنچے۔ لال کرشن اڈوانی کشمیری پنڈتوں کےدرد کو دیکھ کر اپنے آنسو نہیں روک پائے۔

ڈائریکٹر ودھو ونود چوپڑا فلم نے اس جذباتی لمحے کا ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے جو وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو میں ودھو ونود انہیں دلاسا دیتے نظر آرہے ہیں۔ ایک سیاسی رہنما کی حیثیت میں لال کرش اڈوانی نے کشمیری پنڈتوں کے درد کو نزدیک سے دیکھا ہے۔

بالی ووڈ اداکار عامر خان نے ٹویٹ کیا ہے کہ “شکارا ایک ایسی فلم ہے جو حال کی تاریخ کا سب سے دکھ بھرے واقعے میں سے ایک پر بنی ہے۔ یہ ایک ایسی کہانی ہے جسے بتائے جانے کی ضرورت ہے”۔

اس فلم کی خاصیت یہ ہے کہ فلم میں 4000 سے زیادہ کشمیری پنڈت پناہ گزینوں نے اداکاری کی ہے۔ ودھو ونود چوپڑا کی فلم شکارا کشمیری پنڈتوں کے درد کو ایک پریم کہانی کے ذریعے بیان کرتی ہے۔ شیو کمار دھر اور اس کی بیوی شانتی دھر پنڈت ہیں اور کشمیر میں پر امن اور خوشحال زندگی گزار رہے ہیں۔ لیکن پھر کشمیر کی وادی میں مذہبی تفرقہ پھیل جاتا ہے۔ شیو اور اس کی بیوی شانتی کو اپنی زندگی بھر کی کمائی سے بنایا گھر چھوڑ کر اپنی جان بچانے کے لئے اجنبی جگہ کی طرف بھاگنا پڑتا ہے

ودھوونود چوپڑا کے ڈائریکشن میں بنی اس فلم کی اہم اسٹار کاسٹ بالکل نئی ہے۔ سعدیہ اور عادل خان نے اہم کردار نبھائے ہیں۔ شکارا میں 1990 میں کشمیری پنڈتوں کی نقل مکانی کی اصل فوٹیج دکھائی گئی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments