فلموں، فنکاروں، کلچر اور خوشیوں پر پابندی


ویڈیو بشکریہ دی ریویو ود مہوش

\"Sadia\"

خدا کی قسم دبئی پر کبھی آج تک اتنا پیار نہیں آیا جتنا آج آئی لو یو کی مالا جپنے کو تیار بیٹھے ہیں۔ وہ کیا ہے کہ

ہم بیٹھے ہیں آج تہیہ طوفان کئے ہوئے

ابھی کچھ ہی دیر پہلے اپنا عید کا جوڑا پہن کر کرن جوہر صاحب کی فلم \’اے دل ہے مشکل\’ دیکھ کر گھر لوٹے ہیں اور جی ہے کہ گارڈن گارڈن ہوا بیٹھا ہے کہ یہاں کی حکومت نے ہندوستانی فلموں کو اپنے لئے سیکورٹی تھریٹ نہیں سمجھا۔ جھٹ فیسبک پر چیک ان بھی ڈالا۔ پابندی کے ہاتھوں مجبور سہیلیاں اور رشتےداروں کے دل بھی ذرا اتھل پتھل کئے۔ سنا ہے کہ پاکستان والے تو ڈی وی ڈی کی سہولت سے بھی محروم ہیں۔ سلام سنیما مالکان کے اس جذبہ حب الوطنی کے کہ ایک طرف تو ناظرین کو معیاری فلموں سے محروم کیا اور دوسری جانب اپنی ہی فلم انڈسٹری سے صحتمند مقابلے کے فضا بھی چھین لی۔ سنیما کے کاروبار میں آنے والی کمی کو کیا ہی روئیں۔

کچھ یہی درد ہمسایہ ملک کی عوام میں بھی ہے جو شاید اب کبھی نہ تو فواد خان کو دیکھ پائیں اور نہ ہی عاطف اسلم کو سن پائیں۔ جب سے آرٹ اور کلچر کے پاسپورٹ جاری ہوئے ہیں یہ دل مشکل میں ہے اور انتہا پسند عناصر سکون میں ہیں۔ تو سنئے ذرا جلے دل کے کچھ پھپھولے مہوش اور سعدیہ کی زبانی۔۔۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments