اسحاق ڈار کی رہائش گاہ سے حکومت نے بے گھر لوگوں کو نکال دیا


اسحاق ڈار کی رہائش گاہ کو پناہ گاہ قرار دیتے ہوئے ادھر بے گھر لوگوں کو رہائش فراہم کر دی گئی تھی لیکن اب انہیں گھر سے نکال کر ملحقہ پارک میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ پارک میں عارضی شیلٹر ہوم بنانے پر محلہ داروں نے اعتراض اٹھاتے ہوئے پنجاب حکومت کے خلاف بھرپور احتجاج کیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے اسحاق ڈار کی اہلیہ تبسم ڈار کی درخواست پر دو صفحات پر تحریری فیصلہ جاری کیا تھا۔ عدالتی حکم کے بعد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسحاق ڈار کے گھر سے پناہ گاہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ عدالت نے صوبائی حکومت سے دس مارچ کو جواب طلب کر رکھا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے اسحاق ڈار کی اہلیہ کی درخواست کو باقاعدہ سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے صوبائی حکومت کو ان کی رہائش گاہ کو پناہ گاہ میں تبدیل کرنے سے بھی روک دیا تھا۔

ضلعی انتظامیہ نے اسحاق ڈار کی رہائشگاہ کے عقب میں موجود پارک میں کنٹینرز لگا کر بے گھر افراد کے لیے انتظامات شروع کر دیے ہیں۔ کنٹینرز میں سونے اور کھانے پینے کی سہولیات کی فراہمی کی جا رہی ہے۔
ماخذ: دنیا نیوز۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments