دنیا کی خوبصورت ترین خواتین میں ماہرہ خان کا 18 واں نمبر

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

پاکستان کی مشہور اداکارہ ماہرہ خان کے حوالے سے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے جس کے مطابق پاکستانی اداکارہ دنیا کی خوبصورت ترین خواتین میں 18 ویں نمبر پر ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے سٹائل کریز جو عالمی سطح کا سب سے بڑا مشہور میگزین ہے نے خواتین کی خوبصورتی، فٹنس اور صحت سے متعلق ایک لسٹ جاری کی ہے۔ اس لسٹ کو ’دنیا کی 52 خوبصورت ترین خواتین‘ کا نام دیا ہے۔ اس فہرست میں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان بھی شامل ہیں اور 18 ویں نمبر پر براجمان ہیں۔

خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اس فہرست میں عالمی شہرت یافتہ اداکارائوں دپیکا پڈوکون، بیلا حدید، ایشوریہ رائے، انجلینا جولی سمیت دیگر کے ساتھ ہیں۔

خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ماہرہ خان پاکستان کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ ہیں، انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 2006ء میں کیا، ٹی وی شو ’ہمسفر‘ کے دوران اپنی قابلیت کے ذریعے خود کو منوایا۔ ماہرہ خان نے اپنی پہلی فلم گلوکار عاطف اسلم کے ساتھ کی، وہ پاکستان کے علاوہ بھارتی فلم انڈسٹری میں بھی کام کر چکی ہیں، انہوں نے بالی ووڈ کنگ شاہ رُخ خان کے ساتھ فلم رئیس میں بھی ہیروئن کا کردار نبھایا تھا۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *