نواز شریف اور چوہدری نثار کی ملاقات کی کوشش ناکام


سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملنے کے بارے میں قریبی دوستوں کا مشورہ نواز شریف نے مسترد کردیا۔ چوہدری نثار نے بھی واضح کر دیا کہ شریف برادران سے ملاقات کا کوئی امکان نہیں۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ میں لندن علاج کے لیے آیا ہوں کوئی سیاسی مقاصد کیلئے نہیں۔ اس وقت جو سیاسی تھیٹر لگا ہے اس پر بات کرنا بےمعنی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کون آ رہا ہے کون جا رہا ہے اس پر بات کرنا ضروری نہیں، ملک میں سیاسی عدم استحکام اور معاشی بحران کا خاتمہ ضروری ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments