جو مرضی آئے کہو، عزت اللّٰہ دیتا ہے: عمران خان

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

وزیراعظم عمران خان نے حکومتی اقدامات پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب میں ناقدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کو میڈیا پر آکر جو مرضی آئے کہو، عزت دینے والا اللّٰہ ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ہار سے ڈرنے والا کبھی آگے نہیں بڑھتا، انسان تجربات سے سیکھ کر ہی آگے بڑھتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اللّٰہ نے انسان کو بے پناہ صلاحیتوں سے نوازا ہے، جدوجہد ختم ہو تو زندگی نیچے چلی جاتی ہے، جسم سے زیادہ بڑی ذہنی غلامی ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ آزاد انسان اپنے راستے خود چنتا ہے، آزاد ذہن بڑے کام کرتا ہے، وہی آگے بڑھتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ناکامی سے ڈرنے والا آج تک کبھی بڑا انسان نہیں بن سکا، ان شاء اللّٰہ پاکستان اس پورے خطے کو لیڈ کرے گا۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ دنیا نئی ٹیکنالوجی کی طرف جا رہی ہے، ایسے میں نوجوان ہمارا بڑا اثاثہ ہیں۔ حکومت پوری طرح آئی ٹی اور نوجوانوں کو سپورٹ کرے گی۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply