عمران خان سوشل میڈیا کنٹرول کرنے سے پہلے اپنے گالم گلوچ بریگیڈ کو کنٹرول کریں:  قمر زمان کائرہ


پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا کنٹرول کرنے کے حوالے سے قانون بنانے پر وزیر اعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ کل تک میڈیا کی آزادی کے بڑے داعی خان صاحب، آج سوشل میڈیا کو بند کرنا چاہتے ہیں۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ کل تک میڈیا کی آزادی کے بڑے داعی خان صاحب، آج سوشل میڈیا کو بند کرنا چاہتے ہیں۔ پی پی رہنما نے کہا کہ خان صاحب سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے سے پہلے اپنے گالم گلوچ بریگیڈ کو کنٹرول کریں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے دور میں میڈیا آزاد رہا جبکہ تحریک انصاف کی حکومت نے آکر میڈیا پر بھی قدغن لگائی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments