عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق کو آئی سی یو میں شفٹ کردیا گیا
وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور اور دیرینہ ساتھی نعیم الحق کو طبیعت بگڑنے پر آئی سی یو میں شفٹ کردیا گیا ہے۔
تحریک انصاف کے بانی رہنما اور عمران خان کے قریبی ساتھی نعیم الحق گزشتہ کچھ ماہ سے شدید علیل ہیں جس کے باعث وہ سیاسی سرگرمیوں سے بالکل کنارہ کشی اختیار کر چکے ہیں۔ گزشتہ ہفتے وزیر اعظم عمران خان نے نعیم الحق کی ان کے گھر پر عیادت کی تھی جس میں انہیں انتہائی کمزور حالت میں دیکھا جا سکتا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق نعیم الحق کو ہفتہ کے روز طبیعت بگڑنے پر نجی ہسپتال کے آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے، ان کے اہل خانہ نے دوست احباب سے دعاﺅں کی اپیل کی ہے۔
Facebook Comments HS


