پولیس اہلکار نے مجھے دوست کے ساتھ اغوا کیا اور زیادتی کانشانہ بنایا: شیخوپورہ میں خاتون کا الزام


شیخوپورہ میں خاتون نے الزام عائد کیاہے کہ پولیس ہلکار ندیم گجر نے اسے ساتھی کے ساتھ مل کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا ہے تاہم ڈی پی او شیخو پورہ کا کہنا ہے کہ خاتون نے جس شخص پر الزام عائد کیا ہے وہ پولیس اہلکار نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق خاتون نے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ فیکٹری میں کام کرنے کیلئے جاتی تھی تو ندیم گجر اسے تنگ کرتا تھا تاہم دوستی سے انکار پر ملزم نے اسے ساتھی کے ساتھ مل کر اغوا کیا اور مکان میں لے جا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ وہ اسے زبردستی شراب بھی پلاتا رہا۔ جب وہ مقدمہ درج کروانے کیلئے تھانہ صدر میں گئی تو پولیس نے کارروائی سے انکار کر دیا اور اسے دھکے مار کر تھانے سے نکال دیا۔

خاتون نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کے بعد عدالت سے رجوع کیا جس کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ابھی تک متعلقہ شخص کو گرفتار نہیں کیا گیا اور نہ ہی اسے تلاش کیا جا رہا ہے۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کا کہنا ہے کہ خاتون نے موقف اختیار کیاہے کہ وہ جب رپورٹ درج کروانے کیلئے تھانے میں گئیں تو پولیس نے اس واقعہ کو ماننے سے ہی انکار کر دیا اور دوبارہ ملزم کے سامنے بیٹھا دیا جو کہ پولیس اہلکاروں کے سامنے اسے گالیاں دیتا رہا۔ تفتیشی افسر نے دھکے مار کر خاتون کو تھانے سے نکال کر دیا جس کے بعد خاتون نے میڈیکل کروایا جس میں زیادتی ثابت ہوئی اور عدالت نے اسی رپورٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔

ڈی پی او شیخوپورہ غازی صلاح الدین نے واقعہ پر موقف دیتے ہوئے کہا کہ یہ تاثر درست کرنا ضروری ہے کہ اس میں کیس میں جسے ملزم قرار دیا گیا ہے وہ دراصل پولیس اہلکار نہیں ہے۔ یہ ایک پرائیوٹ شخص ہے جس کا پولیس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ خاتون نے الزام لگایا ہے کہ یہ پولیس اہلکار ہے۔ اس خاتون نے درخواست دی تھی جس پر انکوائری بھی ہوئی اور یہ وقوعہ جھوٹا ثابت ہوا تھا۔ خاتون اور ملزم کافی عرصہ سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں ، پہلے بھی ایک دوسرے کے خلاف درخواستیں دیتے رہتے ہیں۔ مقدمہ درج ہونے کے بعد تفتیش جاری ہے۔ ملزم عبوری ضمانت پر ہے اور میڈیکل ہو چکا ہے۔ میرٹ پر تفتیش ہو گی۔ اس وقت یہ کہنا قبل از وقت ہو گا کہ زیادتی ہوئی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments