کئی چینل غریبوں سے مہنگائی کے بارے میں پوچھ کر حکومت کے خلاف پراپیگنڈہ کر رہے ہیں


وزیراعظم عمران خان نے میڈ یا سے گلہ کرتے ہوئے کہا کہ کئی چینلز پراپیگنڈہ میں لگے ہوئے ہیں۔ ریاست مدینہ پہلے دن ہی نہیں بن گئی تھی بلکہ ایک سفر تھا جس میں تین چار سال تک ریاست کو مشکلات کا سامنا تھا۔ پاکستان بھی فلاحی ریاست بننے کی جانب گامزن ہے۔

لاہور میں ہیلتھ کارڈ کے اجراءسے متعلق ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ انہوں نے میو ہسپتال میں ایک غریب آدمی کو دیکھ کر فیصلہ کیا تھا کہ کرکٹ کے بعد اپنی زندگی لوگوں کی بہتری کے لیے گزاریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے لوگ کسی کو دوسری بار موقع نہیں دیتے لیکن ہمیں دوسری بار دو تہائی اکثریت سے جیت دلائی۔ اس کی وجہ ہیلتھ انشورنس کارڈ تھے کیونکہ پہلی بار لوگوں کو پتہ لگا کہ فلاحی ریاست کیا ہوتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کئی چینلز پراپیگنڈہ کر رہے۔ وہ غریب لوگوں کے پاس جا کر پوچھتے ہیں کہ مہنگائی کی کیا صورت حال ہے؟ غریب لوگ جواب دیتے ہیں کہ مہنگائی بہت بڑھ گئی ہے۔ پھر میڈ یا پوچھتا ہے کہ نیا پاکستان کیسا لگا تو بے چارہ غریب شخص حکومت کو برا بھلا کہتا ہے۔ یہ سب ایک منصوبہ بندی کے تحت ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مدینہ کی ریاست بھی پہلے دن نہیں بن گئی تھی بلکہ تین چار سال ایک مشکل دور سے گزری تھی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments