گمشدہ ایس ایس پی مفخر عدیل کا تحقیقاتی ٹیموں سے رابطہ ہو گیا


روز نامہ 92 نیوز کے مطابق ایس یس پی مفخر عدیل گمشدگی کیس میں اہم پیشرفت سا منے آ گئی ہے۔ اخبار نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پراسرار طور پر گمشدہ ایس ایس پی مفخر عدیل تحقیقاتی ٹیموں کے ساتھ رابطے میں آ گئے ہیں۔

ایس ایس پی مفخر عدیل نے رابطہ میں تفتیشی افسران کو بتایا ہے کہ وہ کسی بڑی مصیبت میں پھنسنے کے خوف کے باعث روپوش ہوئے۔ وہ لاہو ر سے باہر ہیں اور ایک دو روز میں واپس آ جائیں گے۔

ذرا ئع کا مزید کہنا ہے ایس ایس پی مفخر عدیل کے لاہور پہنچتے ہی خصوصی ٹیمیں ایس ایس پی سے مختلف زاویوں سے تفتیش کریں گی۔ پولیس اور فرانزک ٹیموں کی تفتیش کا رخ ایس ایس پی کے فیصل ٹاؤن والے گھرکی جانب ہے۔ گھر سے کئی اہم شواہد بھی ملے ہیں۔ 24 گھنٹوں میں مزید پیش رفت کاامکان ہے۔ گھر کی صفائی کرنے میں کو ئی نہ کو ئی مبینہ خونی کھیل بھی کھیلنے کے امکان ہو سکتے ہیں؟

ذرا ئع کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی مفخر عدیل کے با رے میں مزید معلو م ہوا ہے کہ انہو ں نے دو شا دیا ں کر رکھی ہے ، پہلی شادی گھر والو ں کی پسند سے کی اور بیو ی ناروال میں رہائش پذیر ہے۔ دو سری لو میرج لاہور میں کر رکھی ہے۔ یہ بیوی ابھی منظر عام پر نہیں لائی گئی۔ ذرا ئع کے مطا بق پولیس کو ایس ایس پی کی مبینہ گمشدگی اور ان کے با رے میں تما م معلومات تھیں، تاہم ڈیپا رٹمنٹ کی بدنامی سے بچنے کے لئے اصل حقائق کو چھپانے کی کوشش کی جا رہی تھی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments