پولیس نے عمران خان کی رہائشگاہ بنی گالہ کا محاصرہ کرلیا، لال حویلی بھی سیل


\"imran-khan-shaikh-rasheed\"

اسلام آباد: پولیس اور ایف سی کے دستوں نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اسلام آباد میں رہائش گاہ بنی گالہ کا محاصرہ کرلیا جب کہ شیخ رشید کی رہائشگاہ لال حویلی کو بھی سیل کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور پارٹی کی دیگر قیادت اسلام آباد میں ان کی رہائشگاہ بنی گالہ میں موجود ہے جب کہ پولیس اور ایف سی کے دستوں نے عمران خان کے گھر کی جانب جانے والے تمام راستوں کو بلاکس رکھ کر بند کردیا جب کہ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کو نظربند نہیں کیا گیا بلکہ پولیس اورایف سی کے دستوں کی تعیناتی سیکیورٹی کے پیش نظرکی گئی ہے۔

دوسری جانب پولیس نے راولپنڈی میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی رہائشگاہ لال حویلی کو جانے والے تمام راستوں کو کنٹینرز لگا سیل کردیا۔ پولیس نے لال حویلی اور رابطہ سڑکوں پر 3 درجن سے زائد کنٹینرز لگائے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments