آئی ایم ایف نے چین کے حوالے سے پاکستان کو دھمکیاں دیں: سمیع ابراہیم کا انکشاف


آئی ایم ایف نے چین کے حوالے سے پاکستان کو دھمکیاں دیں۔ بین الاقوامی مالیاتی ادارے نے پاکستان کو دھمکی دی ہے کہ وہ چین کو اس کی جون کی قسط ادا نہ کرے، اگر چین کو رقم ادا کی گئی تو پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین پروگرام ختم ہو جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ایک ویڈیو میں سینئر صحافی سمیع ابراہیم نے انکشاف کیا ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کو کہا کہ آپ کو بجلی اور گیس پر دوسو ارب روپے کے ٹیکس لگانا ہوں گے۔ سمیع ابراہیم نے بتایا کہ پاکستان نے چین سے قرضہ لیا تھا اور سات سو ملین کی ایک قسط پاکستان نے چین کو گزشتہ ماہ ادا کی تھی۔ انھوں نے کہا کہ اس بات پر آئی ایم ایف نے اعتراض کیا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف سے لیے ہوئے قرضے سے چین کو قسط دی لیکن پاکستان نے یہ موقف اپنایا کہ جو رقم قسط کے طور پر دی گئی تھی وہ آئی ایم ایف سے نہیں لی گئی تھی۔

صحافی نے بتایا کہ پاکستان نے جون میں چین کو قسط کی مد میں کچھ رقم ادا کرنی ہے، اس پر بین الاقوامی مالیاتی ادارے نے یہ دھمکی دی ہے کہ اگر پاکستان نے چین کو وہ قسط ادا کردی تو اسے ادارے کی جانب سے 45 کروڑ ڈالر کی قسط جو کہ پاکستان نے آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر کا قرضہ لیا اس کی مد میں نہیں ملے گی اور مذکورہ ریویو بھی پاکستان کے حق میں نہیں آئے گا۔ آئی ایم ایف نے مزید دھمکی دی کہ پاکستان چین کی قسط کو موخر کر دے ورنہ یہ پروگرام ادھر ہی ختم ہو جائے گا۔

اس پر عمران خان نے اپنی اقتصادی ٹیم سے کہا کہ ہم آئی ایم ایف جائے بھاڑ میں، چین کو اسکی قسط ادا کریں گے اور مالیاتی ادارے کی وجہ سے چین سے اپنی دوستی خراب نہیں کریں گے۔ سمیع ابراہیم کا کہنا تھا اس خبر کو کچھ اخباروں نے آدھا شائع کیا جس پرچین کی حکومت نے پاکستان سے بات کی کہ وہ چین کی قسط کو ریویو کرنے جا رہا ہے۔ چین نے پاکستان کے سفارتخانے سے تفصیل بھی طلب کی۔ انھوں نے امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذکورہ پروگرام ختم بھی ہو جائے لیکن اس کے آثار بہت کم ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments