وزیراعظم عمران خان اپنے دوست نعیم الحق کی نماز جنازہ میں کیوں شامل نہیں ہوئے؟


تحریک انصاف کے مرحوم رہنما اور وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی نعیم الحق کے نماز جنازہ پر تحریک انصاف کے بیشتر رہنماﺅں نے شرکت نہیں کی جس پر سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ وزیر اعظم اور تحریک انصاف کے رہنما نماز جنازہ میں کیوں شریک نہیں ہوئے۔

صحافی مرتضی علی شاہ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر نعیم الحق کے نماز جنازہ میں تحریک انصاف کے رہنماﺅں کی عدم شرکت کی بات کی تو فواد چوہدری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ نعیم الحق کی نماز جنازہ وزیراعظم ہاؤس میں ہو گئی کیونکہ نعیم الحق 2012 سے اسلام آباد میں رہ رہے تھے اور ان کے زیادہ تر دوست اور جاننے والے اسلام آباد میں ہی ہیں۔ نعیم الحق کے خاندان کے لوگ بھی اسلام آباد آ رہے ہیں۔ اس لیے کل شام وزیراعظم ہاوس میں نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments