شادی میں جوش کیسے برقرار رکھا جائے؟ سیف علی خان کے پرائیویٹ بات بتانے پر کرینہ کپور شرم سے لال ہو گئیں


بھارتی اداکارہ کرینہ کپور کے ریڈیو شو “واٹ وومین وانٹ” میں ان کے شوہر سیف علی خان نے شادی میں برابری کے معاملہ پر بات چیت کی۔ اپنی گفتگو میں شادی میں جوش برقرار رکھنے کے سوال پر انہوں نے کچھ ایسا کہہ دیا، جو سنتے ہی کرینہ حیران رہ گئیں۔ کرینہ کو شاید توقع نہیں تھی کہ سیف اس نجی راز کو سب کے سامنے کھول دیں گے ۔

کرینہ نے سیف سے پوچھا تھا کہ ایسا کیا ہے جو شادی کے بیچ جوش کو برقرار رکھے؟ یہ سن کر سیف نے فورا کہا کہ رول پلے۔ سیف علی خان کے یہ کہتے ہی کرینہ حیران رہ گئیں اور شرم سے ان کا چہرہ سرخ ہو گیا۔ تاہم فورا ہی انہوں نے خود کو سنبھالا اور کہا کہ دراصل ہم نے اپنے شو میں تقریبا ہر ممکن موضوع پر بات کی ہے، لہذا یہ بھی ٹھیک ہے۔

بعد میں سیف علی خان نے یہ بھی کہا کہ وہ محض مذاق کر رہے تھے۔ سیف علی خان نے مزید کہا کہ اگر آپ اپنی زندگی میں کچھ الگ کرتے رہتے ہیں، تو ایک تازگی برقرار رہتی ہے۔ لیکن اس اسپارک کو برقرار رکھنے کے لئے زیادہ دباؤ نہیں لینا چاہئے۔ آپ ہمیشہ اپنی کشش برقرار نہیں رکھ سکتے۔ سیف علی خان نے مزید کہا کہ جیسے آپ (ساتھی کو) ہوائی اڈے پر لینے چلے جائیں، یہ چیزیں اچھی لگتی ہیں۔ اس پر کرینہ کپور نے کہا کہ یہ بات واضح ہے کہ آپ ہماری شادی میں چنگاری برقرار رکھنے کے لئے کچھ نہیں کررہے ہیں ۔ شادی کو 11 سال ہوچکے ہیں اور آپ کبھی ایئرپورٹ لینے نہیں آئے۔ سیف نے کہا کہ وہ ایک مرتبہ لینے آئے تھے۔ یہ سن کر کرینہ نے کہا کہ یہ برسوں پہلے ہوا تھا۔

سیف اور کرینہ نے 16 اکتوبر 2012 کو شادی کی تھی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments