پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق سے متعلق سینیٹر مشاہد اللہ خان کی سیاسی کارکنوں سے خصوصی درخواست


پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء سینیٹر مشاہد اللہ خان نے مرحوم نعیم الحق سے متعلق سیاسی کارکوں سے خصوصی درخواست کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نعیم الحق انتقال کر چکے ہیں۔ اب ان کا تذکرہ خیر کےساتھ کیا جائے۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ میری سوشل میڈیا ایکٹوسٹ اور تمام حضرات سے گزارش ہے کہ اختلاف رائے اپنی جگہ مگر اب نعیم الحق صاحب انتقال کر چکے ہیں لہذا ان کا تذکرہ خیر کے ساتھ کیا جائے۔ مرحوم کے لیے مغفرت کی دعا کریں۔ اللہ رب العزت ہم سب کے گناہوں کو معاف فرمائے۔

واضح رہے پی ٹی آئی کے بانی ممبر اور وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی مرحوم نعیم الحق کو سوشل میڈیا پر بعض مخالف حلقوں کی جانب سے سیاسی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments