صورت حال یہی رہی تو تین ماہ بعد کوئی پاکستان کا وزیر اعظم بننے کو بھی تیار نہیں ہو گا: چودھری شجاعت حسین


مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ شہبازشریف کی پارٹی میں کوئی حیثیت نہیں۔ ن لیگ کو ووٹ نوازشریف کی وجہ سے ملتا ہے۔ انہوں نے جدہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نعیم الحق کی وفات سے عمران خان کے کندھوں پر حکومتی ذمہ داریاں پہلے سے بڑھ گئی ہیں۔ مسلم لیگ ق کا پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد قائم کرنے میں سب سے زیادہ کردار نعیم الحق کا تھا۔ ہمیں امید ہے عمران خان نعیم الحق سے کئے گئے وعدے اب پورے کریں گے۔

سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ اس وقت پاکستان کی معاشی صورت حال بہت خراب ہو چکی ہے۔ ہمارے مثبت مشوروں کو وزیر اعظم عمران خان حکومت پر تنقید سمجھتے ہیں۔ اس وقت سب کو مل کر ملک کا سوچنا ہے۔ اگر ملکی صورت حال یہی رہی تو تین ماہ بعد کوئی پاکستان کا وزیر اعظم بننے کو بھی تیار نہیں ہو گا۔ اتحاد میں شامل فسادیے نہ جانے وزیر اعظم کو کیا رپورٹ دیتے ہیں۔ ملک میں آٹے اور چینی کے بحران کی وجہ حکومت کی ناقص پالیسیاں ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments