آئندہ دنوں میں اسلام آباد میں سیاسی تلخی بڑھ جائے گی: ڈاکٹر شاہد مسعود


سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ آئندہ دنوں اسلام آباد میں سیاسی تلخی بڑھ جائے گی۔ اس وقت حکومتی نظام جمود کا شکار ہے۔ بے یقینی کی فضا ہے لیکن ریاستی معاملات زیادہ عرصے تک جمود کا شکار نہیں رہ سکتے۔

انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں سیاسی تلخی بڑھتی جا رہی ہے۔ اگلے 10 دن  میں واضح ہوجائے گا کہ اقتدار کے ایوانوں میں اور حکومتی ایوانوں سے باہر یہ کشیدگی کیا رخ اختیار کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چند اہم ریاستی امور پر ہمیں بڑے فیصلے کرنے ہیں، افغانستان میں کیا حالات ہیں، مشرق وسطیٰ میں کیا حالات ہیں، سی پیک میں ہمیں فیصلے کرنے ہیں کہ آئی ایم ایف اگر شرائط مانتا ہے یا نہیں تو اس حوالے سے ہمیں کیا کرنا ہے؟


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments