احسان اللہ احسان واقعی فرار ہو گئے، وزیر داخلہ نے تصدیق کر دی


احسان اللہ احسان کے فرار ہونے کی سرکاری سطح پر تصدیق کر دی گئی۔ وفاقی وزیرداخلہ اعجاز شاہ نے احسان اللہ احسان کے فرار کی باضابطہ تصدیق کر دی۔

قومی اسمبلی کی داخلہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد صحافیوں نے ان سے سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ ریاست کو معلوم ہے, ریاست باخبر ہے، جلد ہی اس حوالے سے آپ کو خوشخبری ملے گی۔

صحافی نے پوچھا کیا حکومت اس حوالے سے کوئی اقدامات کررہی ہے۔ جس پر انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے بہت کچھ ہو رہا ہے۔ حکومت اور بھی بہت سے اقدامات کر رہی ہے جن کے بارے میں جلد ہی آپ کو معلوم ہوجائے گا۔

صحافی نے ایک بار پھر خبر کی تصدیق چاہی تو وزیرداخلہ نے جواب دیا کہ یہ خبر صحیح ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments