کوئٹہ میں شارع اقبال پر دھماکا: 5 افراد جاں بحق، 10 زخمی
کوئٹہ کے علاقے شارع اقبال پر دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہا جا سکتا۔
اطلاعات کے مطابق دھماکا ضلع کچہری کے قریب ہوا جہاں متعدد سرکاری عمارتیں موجود ہیں، دھماکے کی زد میں متعدد گاڑیاں اور راہگیر بھی آئے۔ دھماکے کے بعد سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 10 جنوری کو بھی کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن کی مسجد میں ہونے والے دھماکے میں ڈی ایس پی امان اللہ سمیت 15 افراد شہید اور 19زخمی ہوگئے تھے۔
اس سے قبل 7 جنوری کو بھی کوئٹہ کے میکانگی روڈ پر فرنٹیئر کور (ایف سی) کی گاڑی کے قریب دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔
Facebook Comments HS


