کوئٹہ شارع اقبال دھماکا: جان بحق افراد کی تعداد آٹھ ہو گئی۔ متعدد افراد شدید زخمی


کوئٹہ میں شارع اقبال پر ہونے والے دھماکے میں 8 افرد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق دھماکے سے قریبی عمارتوں اور متعدد گاڑیوں کو نقصان بھی پہنچا ہے۔

لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا۔ صوبائی انتظامیہ کے مطابق دھماکے کے بعد سول اسپتال کوئٹہ میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں سے بیشتر افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے ہیں۔

سیکیورٹی حکام نے دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے فی الحال کچھ بھی کہنے سے انکار کیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments