چوہدری نثار کی آخری غلطی بہت بڑی تھی: تجزیہ کار طلعت حسین


سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار اس وقت لندن میں موجود ہیں۔ کہا جا رہا تھا کہ ممکن ہے کہ ان کے اور نوازشریف کے درمیان ملاقات ہو، لیکن ابھی تک ایسی کوئی ملاقات سامنے نہیں آئی۔ چوہدری نثار کے معاملے پر بات کرتے ہوئے تجزیہ نگار طلعت حسین کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار نے اپنے سیاسی کیریئر میں کافی غلطیاں کی ہیں، لیکن ان کی آخری غلطی بہت بڑی تھی۔ الیکشن 2018 میں جس طرح چوہدری نثار نے اپنے پرانے سیاسی ساتھیوں کو چھوڑا تھا، وہ پاکستان کی سیاسی روایت میں ایک بھیانک غلطی تصور کی جاتی ہے۔

طلعت حسین نے کہا ہے کہ اگر اب بھی چوہدری نثار واپس آنا چاہتے ہیں تو وہ آ سکتے ہیں کیونکہ ابھی بھی ا ن کے پاس ان کا حلقہ اور ووٹ بینک موجود ہے۔ لیکن اب ن لیگ میں واپسی کرنے کے لئے چوہدری نثار کو نوازشریف سے معاملات طے کرنے ہوں گے کیونکہ چوہدری نثار نے جس طرح ان کو چھوڑا تھا، ان کے لئے واپسی کرنا اتنا آسان نہیں ہو گا۔

یاد رہے کہ الیکشن 2018 سے پہلے چوہدری نثار نے مسلم لیگ ن چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد انہوں نے الیکشن میں ایک آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑا تھا۔ قومی اسمبلی کے لئے الیکشن میں شکست کے بعد کافی دیر تک وہ سیاسی منظر سے غائب رہے ہیں۔ لیکن اب جب ن لیگ کی جانب سے سیاسی ماحول گرمانے کی کوشش کی جا رہی ہے تو چوہدری نثار بھی دوباہ پاکستانی سیاست میں نظر آنے لگے ہیں۔

لندن پہنچتے ہی چوہدری نثار سے نوازشریف سے ملاقات کے بارے میں سوالات کئے گئے۔ جواب میں ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف بیمار ہیں تو میں بھی بیمار ہوں، پہلے وہ میری تیمارداری کے لئے آئیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments