”تو نے کیسا کالا جادو کیا ہے؟“ جمائما کی ٹویٹ


جمائما گولڈ سمتھ نے آج ایک ٹویٹ کی ہے جس میں عمران خان وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھے ہیں، پوسٹر میں سب سے اوپر بشریٰ مانیکا ہاتھ پھیلائے دکھائی دے رہی ہیں اور جمائما ہاتھ پر ٹھوڑی ٹکائے استعجاب سے دیکھ رہی ہیں اور ساتھ لکھا ہے ”تونے کیسا جادو کیا؟ “

اس کے ساتھ جمائما نے انگریزی میں لکھا ہے ”کون ہے جو ایک لالی وڈ پوسٹر پسند نہیں کرتا؟ (یہ) آج ایک دوست نے لاہور میں دیکھا۔ عنوان: ’تو نے کیسا کالا جادو کیا ہے؟ ‘ “

اردو پوسٹر میں ”کالا جادو“ کا لفظ نہیں ہے، جمائما کے دیے گئے تصویر کے انگریزی عنوان میں یہ لفظ شامل کیا گیا ہے۔

اس کے دو گھنٹے بعد انہوں نے ایک مزید ٹویٹ کی اور اس میں لکھا ”پس نوشت: کسی بے عزتی کی نیت نہیں ہے۔ آپ میں سے بہت سوں کی طرح، مجھے بھی یہ مزاحیہ لگا۔ (مزید برآں میں پاکستانی فلمی پوسٹروں، سٹریٹ آرٹ اور ٹرک آرٹ کی ایک حقیقی مداح ہوں)

https://twitter.com/Jemima_Khan/status/1229499394237571072


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments