کوہاٹ میں وزیراعظم کے جلسہ گاہ کے باہر پی ٹی آئی اور (ن) لیگی کارکنوں میں تصادم


\"pti-vs-pmln\"

کوہاٹ: وزیراعظم نواز شریف کے جلسہ گاہ کے باہر پی ٹی آئی اور (ن) لیگ کے کارکنوں میں تصادم اور پتھراؤ کے باعث متعدد کارکنان زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کوہاٹ میں وزیراعظم نوازشریف کے جلسہ کے دوران جلسہ گاہ کے باہرپاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی بڑی تعداد پہنچ گئی، کارکنوں کی جانب سے حکومت اوروزیراعظم کے خلاف نعرے بازی کرنے پرجلسے میں موجود (ن) لیگ کے متوالے بھی میدان میں آگئے، دونوں جانب سے سخت جملوں کا تبادلہ ہوا جس کے بعد تحریک انصاف اورمسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے ایک دوسرے پرپتھراؤ شروع کردیا جس کے باعث متعداد افراد زخمی ہوگئے۔

حالات کو بے قابو ہوتا دیکھ کر پولیس نے مظاہرین کو منشتر کرنے کے لیے لاٹھی چارج اورآنسو گیس کی شیلنگ شروع کردی، جس پرسیاسی کارکن منتشر ہوگئے تاہم پولیس کی جانب سے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments