وزیراعظم عمران خان نے بالآخر مریم نواز کو بیرون ملک بھجوانے کا فیصلہ کر لیا: عارف حمید بھٹی


وزیراعظم عمران خان نے مریم نواز کو بالآخر بیرون ملک بھجوانے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ کچھ روز قبل وزیراعظم عمران خان کی ان کے ایک سیاسی دوست سے ملاقات ہوئی جس میں ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی صاحبزادی باہر چلی جائیں گی، مجھے نہیں پتہ کہ کب لیکن چلی جائیں گی۔

دوسری جانب وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف واپس نہیں آئیں گے اور نہ ہی مریم نواز جائیں گی۔

یاد رہے کہ مریم نواز کی جانب سے بار بار عدالت میں درخواست جمع کروائی جا رہی ہے جس میں کہا جا رہا ہے کہ انہیں والد کی تیمارداری کے لئے لندن جانے کی اجازت دی جائے۔ گزشتہ روز کیس کی سماعت کے بعد مریم نواز کے وکیل کا کہنا تھا کہ ہم ہر قسم کی گارنٹی دینے کو تیار ہیں کہ مریم بی بی چار سے چھ ہفتوں میں واپس آ جائیں گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments