”میں واپس جا کر سیاست کروں گا، پھر دیکھتا ہوں مجھے کون روکتا ہے“ نواز شریف کا شہباز شریف سے مکالمہ


سینئر صحافی رانا عظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف نے مریم نواز کے لندن نہ آنے پر پاکستان واپس جا کر سیاست شروع کرنے کا عندیہ دے دیا۔ نجی نیوز چینل 92 نیوز پر بات کرتے ہوئے رانا عظیم نے کہا کہ نوازشریف کو یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ مریم نواز جنوری فروری میں آپ کے پیچھے آ جائیں گی۔ اب مریم نواز لندن نہیں آ رہیں تو نوازشریف سمجھتے ہیں کہ شہباز شریف نے غلط بیانی کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ دونوں بھائیوں کی گفتگو میں ایک وقت ایسا آیا ہے کہ بڑے میاں نے کہا کہ میں واپس جا کر سیاست شروع کر رہا ہوں، پھر میں دیکھتا ہوں کہ مجھے کون روکتا ہے۔

رانا عظیم نے مزید کہا کہ مریم نواز کو باہر بھیجنے کے معاملے پر تحریک انصاف کے اندر دو دھڑے اس لئے بن گئے ہیں کہ کیونکہ اس وقت مہنگائی بہت ہے، مسائل بہت ہیں، تحریک انصاف میں ایک دھڑا سمجھتا ہے کہ اگر کوئی مخالف ہمارے خلاف کھڑا ہوگیا تو ہمارے لئے بہت مسائل پیدا ہو جائیں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments