بغاوت کا خوف: وزیراعظم اپنے ہی دوستوں کے ہاتھوں شدید پریشان


سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم اپنے ہی دوستوں کی ممکنہ بغاوت کے خوف سے دوچار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل پر سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان انکے ساتھیوں کے بارے میں ایک رپورٹ دی گئی ہے جس کی وجہ سے وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعظم کو بتایا گیا ہے کہ انکے چند قریبی ساتھی ان کے ساتھ ڈبل گیم کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل چوہدری شجاعت نے عمران خان کو کامیابی کے لئے تین مشورے دے دیئے تھے۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا تھا کہ وزیراعظم کو مشورے دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان چاپلوسوں اور چغل خوروں سے دور رہیں۔ شجاعت حسین نے دوسرا مشورہ یہ دیا کہ وزیراعظم اپنے اردگرد منافقوں کی نشاندہی کریں۔ تیسرا مشورہ دیتے ہوئے شجاعت حسین نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اپنی ذات میں خود پسندی نہ آنے دیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments