اٹارنی جنرل انور منصور خان مستعفی ہو گئے


انور منصور خان نے اٹارنی جنرل پاکستان کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، انہوں نے اپنا تحریری استعفیٰ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو منظوری کے لیے بھیج دیا۔

انوار منصور خان نے اپنے استعفے میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ پاکستان بار کونسل نے میرے استعفے کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ جس بار کا میں چیئرمین تھا افسوس اس ہی نے مجھ سے استعفیٰ مانگا، جب اپنی برادری استعفیٰ مانگے تو دینا پڑتا ہے۔

انور منصور خان نے اپنے استعفے میں یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان بار کونسل کے مطالبے پر فوری مستعفی ہو رہا ہوں، میں نے خود اپنا بیان جمع کرا دیا ہے، معذرت کر لی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments