وفاقی حکومت کا اٹارنی جنرل انور منصور کے بیان سے لاتعلقی کا اعلان: متفرق درخواست سپریم کورٹ میں جمع


وفاقی حکومت نے اٹارنی جنرل انور منصور خان کے بیان سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست جمع کرا دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دو صفحات پر مشتمل متفرق درخواست صدارتی ریفرنس کیس میں دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ انور منصور خان نے 18 فروری کو غیر ضروری زبانی بیان دیا۔ وفاقی حکومت اٹارنی جنرل کے بیان سے لاتعلقی کا اعلان کرتی ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت عدلیہ کا بہت احترام کرتی ہے۔ حکومت ملک میں قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments