نواز شریف کا آپریشن سے قبل اہم شخصیات سمیت سینئر صحافیوں سے ملاقات کا امکان


سابق وزیراعظم نواز شریف نے آپریشن سے قبل اپنے ساتھ پیش آنے والے تمام حالات واقعات کو تحریری شکل دے دی ہے،وہ اس حوالے سے سینئر صحافیوں سے ملاقات بھی کر سکتے ہیں۔معروف صحافی اظہر جاوید نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ نواز شریف نے اپنے ساتھ پیش آنے والے تمام حالات و واقعات اور سیاسی معاملات کو تحریری شکل دے دی ہے۔

انہوں نے تمام دستاویزات کو اپنے خاندان کے حوالے کر دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اگلے چند دنوں میں اہم شخصیات سے ملاقات کا ارادہ رکھتے ہیں جس میں سینئر صحافی بھی شامل ہوں گے۔ذرائع کے مطابق 24 فروری کو نواز شریف کا آپریشن کیا جاتا ہے تو وہ اپنے ساتھ ہونے والے واقعات کے بارے میں بات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

نواز شریف مریم نواز کے لندن پہنچنے تک آپریشن کے لیے تیار نہیں ہیں لیکن ان کی والدہ شمیم بی بی انہیں منانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ 24 فروری کو سابق وزیر اعظم کے آپریشن کے امکان ہے۔ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صحت بدستور خراب ہے۔ نواز شریف کو دل کے عارضے کے باعث ماہر امراض قلب نے فوری آپریشن تجویز کیا تھا تاہم اب تک نواز شریف کے اسپتال میں تین دفعہ آپریشن ملتوی کرائے جا چکے ہیں۔ نواز شریف بضد ہیں کہ مریم نواز لندن پہنچے گی تو وہ آپریشن کروائیں گے تاہم بیٹے کو آپریشن پر راضی کرنے کے لیے نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر ہنگامی طور پر لندن پہنچ چکی ہیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق نواز شریف کا 24 فروری کو لندن کے بریج اسپتال میں دل کے آپریشن کا امکان ہے اور سابق وزیر اعظم آج ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان اور خاندان کے افراد کے ساتھ بریج اسپتال جائیں گے۔ نواز شریف کے دل اور دماغ کو خون سپلائی کرنے والی شریانوں کا تفصیلی معائنہ کیا جائے گا جبکہ ڈاکٹرز کے معائنہ کے بعد نواز شریف کے اسپتال میں داخلے اور علاج کا فیصلہ کیا جائے گا۔ سابق وزیر اعظم کے پلیٹ لیٹس مستحکم نہ ہوئے یا دوسری طبی پیچیدگیوں کی صورت میں مزید میڈیکل ٹیسٹ کیے جانے کا امکان ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments