ایسا لگتا ہے کارروائی عمر اکمل کے خلاف نہیں بلکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ہوئی ہے: حامد میر


پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمر اکمل کو اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت معطل کر دیا۔ عمر اکمل پی ایس ایل فائیو سے بھی باہر ہو گئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اینٹی کرپشن کوڈ کی دفعہ 4.7.1 کے تحت عمر اکمل کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے جس کے بعد عمر اکمل اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے جاری تحقیقات مکمل ہونے تک کرکٹ سے متعلق کسی بھی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتے۔ پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فی الحال عمر اکمل کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں لہٰذا بورڈ اس معاملے پر مزید کوئی بیان جاری نہیں کرے گا۔

29 سالہ عمر اکمل کی معطلی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےلئے بھی بڑا دھچکا ہے تاہم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو عمر اکمل کے متبادل کھلاڑی کا انتخاب کرنے کا حق حاصل ہے۔

اسی بارے میں تجزیہ نگار حامد میر نے ٹویٹر پر کہا ہے کہ عمر اکمل کا معاملہ کئی دنوں سے چل رہا تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے پہلے میچ سے چند گھنٹے قبل قومی کرکٹر پر پابندی لگا کر خود کو مشکوک بنا لیا ہے۔ حامد میر کا مزید کہنا تھا کہ یوں محسوس ہو رہا ہے جیسے کارروائی عمر اکمل کے خلاف نہیں بلکہ ان کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ہوئی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments