خالد جاوید خان کو نیا اٹارنی جنرل مقرر کرنے کا فیصلہ


اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت نے خالد جاوید خان کو نیا اٹارنی جنرل مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ خالد جاوید خان اس سے قبل 2018 میں بھی اٹارنی جنرل آف پاکستان کے عہدے پر تعینات رہ چکے ہیں۔

خیال رہے کہ حکومت نے اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور خان سے استعفیٰ لے لیا ہے جس کے بعد وہ اپنے عہدے سے دستبردار ہو گئے ہیں۔ جس کے بعد وفاقی حکومت نئے اٹارنی جنرل کے لیے مختلف ناموں پر غور کر رہی ہے۔ سینئر قانون دان مخدوم علی خان نے اٹارنی جنرل بننے کی حکومتی پیشکش مسترد کر دی ہے۔ سینئر قانون دان نعیم بخاری نے بھی یہ منصب قبول کرنے سے معذرت کر لی ہے۔ بیرسٹر علی ظفر نے مہلت مانگ لی۔ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب احمد جمال سکھیرا کے نام پر بھی غور کیا گیا۔

واضح رہے کہ آج سہ پہر پاکستان کے اٹارنی جنرل انور منصور نے استعفیٰ دے دیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments