مفرور ایس ایس پی لاہور مفخر عدیل کو تلاش کر لیا گیا

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

مفرور ایس ایس پی لاہور مفخر عدیل کو تلاش کر لیا گیا ہے۔ خفیہ اداروں کی رپورٹ کے مطابق پنجاب پولیس کے افسر کی کراچی میں موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ لاہور پولیس کے مفرور ایس ایس پی مفخر عدیل پنجاب سے باہر فرار ہو چکے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اطلاعات ملی ہیں کہ مفخر عدیل اس وقت کراچی میں روپوش ہیں۔

مفخر عدیل کی کراچی میں موجودگی کا معلوم ہونے کے بعد سی آئی اے کی ٹیم فوری طور پر شہر قائد بھجوا دی گئی ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ مفخر عدیل کے خلاف ہونے والی تفتیش کے نتیجے میں جلد بریک تھرو کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ مفخر عدیل پر الزام ہے کہ وہ اپنے دوست شہباز تتلہ سمیت ایک ماڈل کے قتل میں بھی ملوث ہیں۔

مفخر عدیل نے تین شادیاں کر رکھی ہیں اور سی سی ایس اکیڈمی کے نام لڑکیوں کو غیر اخلاقی سرگرمیوں کیلئے استعمال کرنے اور منشیات فراہمی کا دھندا کرتے تھے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ سابق اسسٹنٹ اٹارنی ایڈووکیٹ شہباز تتلہ سات فروری کو اغوا ہوئے جب کہ ان کے دوست ایس ایس پی مفخر عدیل 12 فروری کی شب اچانک پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے تھے۔ ایس ایس پی مفخر عدیل اور شہباز تتلہ سکول کے زمانے میں کلاس فیلو تھے جبکہ دونوں کی جائیدادیں اور کاروبار مشترک تھے۔ بعد ازاں پولیس نے دونوں افراد کے مشترکہ دوست اسد بھٹی کو گرفتار کیا جس نے تہلکہ خیز انکشافات کیے۔

اسد بھٹی نے پولیس کو دیے گئے اپنے بیان میں بتایا کہ مفخر عدیل نے مبینہ طور پر شہباز تتلہ کو قتل کر دیا ہے۔ اس نے اپنے بیان کے ذریعے الزام عائد کیا ہے کہ مفخر عدیل نے شہباز کو دھوکے سے ایک جگہ بلا کر گلا دبایا اور نعش تیزاب کے ڈرم میں پھینک دی۔ اس کا کہنا ہے کہ قتل کی وجہ کاروباری رقابت تھی۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *