وفاقی وزیر برائے آئی ٹی خالد مقبول صدیقی نے کابینہ اجلاس میں آئندہ شرکت سے انکار کر دیا
وفاقی وزیر برائے آئی ٹی خالد مقبول صدیقی نے کابینہ اجلاس میں آئندہ شرکت سے انکار کر دیا۔ اعلامیہ ایم کیو ایم کے مطابق خالد مقبول صدیقی اپنی وزارت سے مستعفی ہو چکے، اسی لیے جمعرات کے روز وزیراعظم کی صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما اور وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے حکومت سے معاملات طے ہو جانے کے باوجود وفاقی کابینہ میں شرکت نہیں کی۔
اس حوالے سے ایم کیو ایم کے اعلامیہ نے دوبارہ سے تنازعہ کھڑا کر دیا ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ خالد مقبول صدیقی وفاقی وزارت برائے آئی ٹی کے عہدے سے مستعفی ہو چکے، اسی لیے انہوں نے جمعرات کے روز وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں شرکت نہیں کی۔
Facebook Comments HS


