پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کیلئے بھارتی خاتون ڈائریکٹر شبرا بھردواج کو لاکھوں روپے ادا کئے گئے؟
پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہوئی جہاں فنکاروں کی پرفارمنس نے سماں باندھ دیا۔ اب ڈائریکٹر اور فلمساز فرقان صدیقی نے ٹویٹر پر پی ایس ایل کی تقریب سے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ”پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کیلئے بھارتی ڈائریکٹر ”شبرا بھردواج“ کو پی سی بی کی جانب سے بھاری معاوضہ دیا گیا۔ ہمارے پاس یہاں مقامی لوگ موجود ہیں جوکہ اس سے بہتر کام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، اور پھر آپ چاہتے ہیں کہ پاکستان کا ٹیلنٹ کام نہ ہونے کے باعث ختم نہیں ہونا چاہیے۔“
فرقان صدیقی کے ٹویٹر پاک سر زمین پارٹی کے جنرل سیکریٹری رضا ہارون نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ ” یار فرقان بھائی کیا واقعی ہی اس کام کیلئے پیسے دیئے گئے ؟“-
فرقان صدیقی نے رضا ہارون کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ”انہیں لاکھوں روپے کی بھاری رقم دی گئی “۔



