شہرہ آفاق ہدایت کار سٹیون اسپیل برگ کی لے پالک بیٹی پورن سٹار بننا چاہتی ہے


معروف امریکی فلم ساز سٹیون اسپیل برگ کی بچپن میں جنسی زیادتی کا شکار ہونے والی لے پالک بیٹی ماکیلہ اسپیل برگ نے پورن سٹار بننے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ والد اور منگیتر نے اس کے پیشے کی حمایت کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف امریکی فلم ساز سٹیون اسپیل برگ کی 23 سالہ لے پالک بیٹی نے پورن سٹار بننے کا فیصلہ کر لیا۔ حالیہ انٹر ویو میں ماکیلہ نے انکشاف کیا کہ وہ اپنی پورن فلم بنانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ وہ اپنے اس ارادے کے بارے میں اپنے والد اور منگیتر کو بتا چکی ہوں۔ ان کا کہنا ہے کہ میرے اہل خانہ کو میرے اس پیشے سے کوئی اختلاف نہیں ہے۔ تاہم اپنے منگیتر کے جذبات کا خیال رکھتے ہوئے کیمرہ پر کسی دوسرے شخص کے ساتھ فحش ویڈیو نہیں بناوٴں گی۔

واضح رہے کہ ماکیلہ اسپیل برگ پہلے بھی ایک ویب سایٹ کو اپنی عریاں ویڈیوز فروخت کرچکی ہیں۔

ماکیلہ اسپیل برگ نے امید ظاہر کی ہے کہ پورن ویڈیوز بنانے کے لئے جلد اجازت نامہ مل جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ اس پیشہ سے وابستہ ہو کر کسی کی دل آزاری کرنا مقصد نہیں ہے۔ بچپن میں مجھے جنسی زیادتی کا نشانہ بھی بنایا جا چکا ہے۔ تاہم اسی شعبے سے وابستہ ہونے کی خواہش تھی، میرے والد اور منگیتر نے اس خواہش کا احترام کیا۔ میں نے اس سے قبل بہت سے کام کرنے کی کوشش کی تاہم وہ تمام میرے لئے درد سر بن گیے۔ ماضی میں ماکیلہ اسپیل برگ کو کثرت شراب نوشی کے باعث زندگی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس کی بڑی وجہ انہو ں نے اپنے ساتھ ہونے والی جنسی زیادتی کو قرار دیا تھا۔

https://www.dailymail.co.uk/femail/article-8021661/Steven-Spielbergs-23-year-old-daughter-comes-porn-star.html


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments