گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر بھاگنے کے چکر میں ہیں: ڈاکٹر شاہد مسعود

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ گورنر سٹیٹ بنک رضاباقر بھاگنے کے چکر میں ہیں۔ نجی چینل کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے شاہد مسعود نے کہا کہ رضاباقر بتاتے ہیں کہ ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ملک کا حال یمن اور ایتھوپیا جیسے ملکوں کی طرح ہو چکا ہے مگر پاکستان کی عوام کو پریشان نہیں ہونا چاہئیے۔ چند ماہ میں صورتحال بہتر ہوجائے گی۔

گورسٹیٹ بنک نے یہ تک کہا کہ دنیا میں ایسے کوئی ملک نہیں چلتا۔ ان تمام بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ گورنر سٹیٹ بنک بھاگنے کے چکر میں ہیں۔

واضح رہے جمعرات کے روز کراچی میں تقریب سے خطاب کے دوران گورنراسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا کہ پاکستان کم ترین ایکسپورٹ کے ساتھ افغانستان، یمن، سوڈان، جنوبی سوڈان اور ایتھوپیا کے ساتھ کھڑا ہے اور ملک ایسے نہیں چلا کرتے۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply