وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم سابق اٹارنی جنرل انور منصور کو ہٹانے میں کیوں دلچسپی رکھتے تھے؟
سینئرصحافی عمران یعقوب نے انکشاف کیا ہے کہ سابق اٹارنی جنرل انور منصور کو ہٹنے میں بیرسٹر فروغ نسیم اور شہزاد اکبر کا بڑا کردارتھا۔ اںھوں نے کہا کہ وفاقی وزیرقانون اپنا اٹارنی جنرل لانا چاہتے تھے جو کہ کراچی سے تھے۔ ان کا نام عابد زبیری ہے لیکن اس پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے مخالفت کی گئی اور یہ عہدہ انور منصور کو دیا گیا۔ اس پس منظر میں بیرسٹر فروغ نسیم اور سابق اٹارنی جنرل انور منصور کے آپس میں شدید اختلافات تھے۔ اسی تناظر میں انور منصور نے استعفیٰ دیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے سابق اٹارنی جنرل انور منصور نے استعفیٰ دے دیا تھا جس کو آج صدرمملکت نے منظور کرلیا ہے جبکہ حکومت نے خالد جاوید کو نیا اٹارنی جنرل بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
Facebook Comments HS


