وزیراعظم عمران خان کے اجلاسوں کی ریکارڈنگ نوازشریف کو بھیجے جانے کا انکشاف

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ عمران خان کے اجلاسوں کی ریکارڈنگ نوازشریف کو بھیجی جاتی ہے۔ مسلم لیگ ن کے ایک رہنما نے بتایا ہے کہ عمران خان مذاق میں عدالتی شخصیات یا جن کے بارے میں بھی کوئی گفتگو کرتے ہیں، وہ موبائل ریکارڈنگ کے ذریعے ہمیں اور میاں نواز شریف بھیجی جاتی ہے۔

ڈاکٹر شاہد مسعود نے نجی ٹی وی پر اپنے تبصرے میں کہا کہ عمران خان کی کابینہ میں جو اہم ترین شخصیت ہونی چاہیے، وہ کابینہ میں نہیں ہے۔ وہ شخصیت نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر ہونے چاہئیں، جیسے نوازشریف کی کابینہ میں ناصر جنجوعہ نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر تھے، اجیت دیول سے کون بات کرے گا؟ مجھے بتائیں اس کو کاؤنٹر کرنے والا پاکستان میں کون ہے؟

انہوں نے کہا کہ حکومت کی اتنی بڑی ٹیمیں ، لیکن آپس میں لڑائیاں، خانہ جنگی ہے۔ یہ سب تواٹھ کر چل پڑیں گے۔ یہ حامد خان تو نہیں ہیں کہ تحریک انصاف سوال جواب کرے گی۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *