کرینہ کپور نے بالآخر شاہد کپور سے’بریک اپ‘ کے معاملے پر خاموشی توڑ دی


معروف بھارتی اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے سابق قریبی دوست شاہد کپور سے تعلق ختم کرنے کی وجہ ’قسمت‘ کو قرار دے دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سیف علی خان سے شادی کے بعد کرینہ کپور نے پہلی مرتبہ اپنے اور شاہد کپور کے تعلق سے متعلق بات کی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ان دونوں کے بچھڑنے کی وجہ قسمت ہے۔

شاہد کپور سے تین سال سے زائد عرصے تک قریبی دوستی میں رہنے والی کرینہ کپور نے ’جب وی میٹ ‘ کی ریلیز کے فوراً بعد ہی سیف علی خان سے دوستی کر لی اور ان کے ساتھ فلم ’ٹشن ‘ بھی سائن کی۔ 39 سالہ کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ شاہد کپور کے ساتھ ہِٹ ہونے والی فلم ’جب وی میٹ‘ نے ان کا کیرئیر بدلا جبکہ سیف علی خان کے ساتھ کی جانے والی فلم ’ٹشن‘ نے ان کی زندگی ہی بدل دی۔

بالی ووڈ کی سابق معروف جوڑی شاہد کپور اور کرینہ کپور کی دوستی اور قریبی تعلق سے سب ہی واقف تھے۔ دونوں نے بلاک بسٹر فلموں میں بھی ساتھ کام کیا لیکن سپر ہٹ فلم ’جب وی میٹ‘ کے بعد دونوں نے راہیں جدا کر لیں۔ یاد رہے کہ 2004 میں کرینہ اور شاہد کی پہلی فلم ’فدا‘ ریلیز ہوئی تھی جو باکس آفس پر اچھا بزنس کرنے میں کامیاب رہی جبکہ کرینہ اور شاہد بھی ایک دوسرے کے دل میں جگہ بنانے میں کافی حد تک کامیاب ہوگئے تھے۔

2012  میں کرینہ کپور بالی ووڈ اداکار سیف علی خان سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں، 2016 میں ان کے ہاں تیمور علی خان کی پیدائش ہوئی۔ دوسری جانب شاہد کپور نے 2015 میں میرا راجپوت سے شادی کی ان کے دو بچے ہیں۔ بیٹی کا نام میشاءجبکہ بیٹے کا نام زین ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments