لاہور قلندر کی پی ایس ایل فائیو میں پہلی شکست پر رانا فواد کی نظم


جیسے کھو گیا ہے کچھ
کبھی یہ لگ رہا ہے
جیسے ہم نے پا لیا ہے کچھ
وہ کیا ہے جو کہ کھو گیا
وہ کیا تھا جس کو پا لیا

یہ بات مشتمل ہے
ایک عرصہ‌ٔ قلیل پر
قلندر ایک رو‌ نما
ہوا تھا اک سبیل پر

وہ پہلے علم و فن کی پوری
پیاس کو جگاتا تھا
سوال پوچھتا تھا اور
تشنگی بجھاتا تھا

وہ کہتا تھا کہ خواب دیکھو
جاگتی ان آنکھوں سے
وہ ہارنے کے قصے ہی کو
پڑھتا تھا پڑھاتا تھا

وہ کہتا تھا کہ جیت کے یہ واقعے
پیام ہی تو دیتے ہیں
مگر شکست جانے کتنے
راستوں کے کچھ
الگ الگ نشان دیتی ہے


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments