کرونا وائرس پھیلنے کا خطرہ، پاکستانی زائرین کے ایران جانے پر پابندی عائد


کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر پاکستانی زائرین کے ایران جانے پر پابندی عائد کر دی گئی، پابندی بلوچستان حکومت نے وائرس کی پاکستان منتقلی کے خطرے کے پیش نظر لگائی۔

بتایا گیا ہے کہ تفتان میں موجود 100 کے قریب زائرین کو واپس کوئٹہ بلا لیا گیا ہے، چھپ کر جانے والے زائرین کو روکنے کے لئے خصوصی چیک پوسٹیں قائم کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔ دوسری طرف محکمہ صحت نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی ہدایت پر ایران سے منسلک سرحدی علاقوں میں طبی ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔

واضح رہے کہ ایران میں کرونا سے ہونے والی ہلاکتوں کے بعد چند روز قبل وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کے مابین ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا جس میں وائرس کا پھیلاؤ روکنے سے متعلق اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے وزیراعظم عمران خان کو بتایا تھا کہ صوبے میں کرونا وائیرس سے بچاؤ کے لئے خصوصی ٹیمیں تفتان اور دیگر حساس علاقوں میں تعینات کردی گئی ہیں۔
بشکریہ روزنامہ دنیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments