وزیراعظم نے تقریرکے دوران بولنے والے نوجوان کو جھاڑ پلا دی


عمران خان آج نمل یونیورسٹی میں خطاب کر رہے تھے کہ ایک نوجوان نے اونچی آواز میں وزیراعظم سے کچھ پوچھا، جس پر وزیراعظم نے اسے جھاڑ پلا دی۔

وزیراعظم عمران خان ٹیلنٹ اور جنون کی بات کررہے تھے کہ جنون ہمیشہ دل سے آتا ہے، جنون ٹیلنٹ کو شکست دے دیتا ہے۔اس لیے ہمیشہ دل کی مانو، میں نے ہمیشہ دل کی بات مانی اور دماغ کو اس طرف لگایا جدھر دل کہتا تھا۔ اس دوران تقریب میں ایک نوجوان نے سوالیہ جملے ادا کیے جس پر وزیراعظم عمران خان نے اس کو جھاڑ پلاتے ہوئے کہا کہ اگر اب تم بولے تو تھوڑی دیر کیلئے باہر چلے جانا۔ بعد میں وزیراعظم نے کہا کہ اس آدمی کو نہیں پتہ چلے گا کہ میں کیا باتیں کررہا ہوں۔

وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو اشرف المخلوقات بنایا ہے جب شیطان نے انسان کو سجدہ کرنے سے انکار کیا تو اللہ تعالیٰ نے اسے کہا کہ میں نے انسان کو وہ طاقت دی ہے کہ جو تمہیں حاصل نہیں۔ اللہ نے انسان کو سب سے عظیم مخلوق بنایا، ہم اپنی زندگی بسر کر لیتے ہیں لیکن ہمیں اس کا علم نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ مقصد ہر انسان کے دل میں ہوتا ہے، دل جو کہتا ہے دماغ اسی طرف جاتا ہے۔ میں نے اپنی زندگی میں جو بھی فیصلے کیے وہ صرف دل کے مان کر کیے۔ 9 سال کی عمر میں کرکٹ کھیلنے کا عزم کیا۔ کبھی ناکامی کا خوف نہیں رہا۔ پھر اسی جذبے سے ہسپتال بنایا اور پاکستان کو قائداعظم کی جدوجہد اور اقبال کے خواب کے مطابق ملک بنانے کا سوچا۔ وزیراعظم نے کہا کہ مدینہ دنیا کی پہلی اسلامی فلاحی ریاست ہے جو آج تک پوری دنیا کے لئے رول ماڈل ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments