وزیراعلیٰ پنجاب کے قریبی رشتے دار کی موٹرسائیکل ریکور نہ ہونے پر ایس ایچ او معطل


وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے قریبی عزیز کی موٹرسائیکل ریکور نہ ہونے پر ایس ایچ او کو معطل کر دیا۔ وزیراعلیٰ کچھ روز قبل ملتان میں اپنے عزیز کے گھر گئے تھے، جنہوں نے موٹرسائیکل چوری کی شکایت کی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار 22 فروری کو ملتان میں اپنے رشتے دار کے گھر ملاقات کے لئے پہنچے تھے۔ قریبی عزیز نے وزیراعلیٰ پنجاب کو اپنی موٹرسائیکل چوری ہونے کے بارے میں بتایا جس پر وزیراعلیٰ نے پولیس حکام سے جواب طلب کیا اور متعلقہ تھانہ بہاؤالدین ذکریا ملتان کے ایس ایچ او رانا ظہیر بابر معطل کرنے کا حکم جاری کر دیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments