خاتون اول بشریٰ بی بی پاکستان کا وقار ہیں: فردوس عاشق اعوان


وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ خاتون اول بشریٰ بی بی پاکستان کا وقار ہیں۔ ہر شخصیت کو اس کا جائز پروٹوکول ملنا اس کا حق ہے۔ بابا فرید دربارسے متعلق واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔

انہوں نے آج یہاں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس کا عہدے کے حساب سے جو پروٹوکول بنتا ہے وہ اس کا حق ہے۔ بشریٰ بی بی سے متعلق جو بھی معاملہ ہوا اس کی تحقیقات کی جائیں گی۔ ہر شخصیت کو اس کا جائز پروٹوکول ملنا اس کا حق ہے۔ دربار بابا فرید سے متعلق واقعے کی مکمل تحقیقات کرکے میڈیا کوبریف کروں گی۔

انہوں نے پی ٹی آئی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کا گٹھ جوڑ عوام کے مفاد کیلئے نہیں تھا اور اب بلاول کو نوازشریف سے متعلق حقیقت کی سمجھ آ گئی ہے۔ مریم بی بی ناجانے کس مصلحت کا شکار ہیں۔ ان کی آواز قوم کو سنائی نہیں دے رہی اور جو عوام کے درد سے نڈھال تھے، وہ بھی کہیں دکھائی نہیں دے رہے۔ (ن)لیگ میں اس وقت زبان بندی کا موسم آیا ہوا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments