میں اپنے صحافتی تجربے کی روشنی میں کہہ سکتا ہوں کہ احسن اقبال اور شاہد خاقان کرپٹ نہیں ہو سکتے: کامران خان


اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ ان کی رہائی پر سینئر صحافی کامران خان نے ایک اہم بیان جاری کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی کامران خان نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”شاہد خاقان ہوں یا احسن اقبال، پاکستان کے بہترین اور صاف ستھرے سیاستدان ہیں۔ خدا کا شکر ہے کہ آج دونوں کی ضمانت اسلام آباد ہائیکورٹ نے منظور کی، پوری زندگی تحقیقی صحافت میں گزارنے کے بعد اپنے تجربے کی روشنی میں کہ سکتا ہوں کہ یہ دونوں حضرات کرپٹ نہیں ہو سکتے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ریمارکس گواہ ہیں۔“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments