پنجاب حکومت کے خلاف بیان فواد چودھری کی رخصتی کا اشارہ ہے: طلال چودھری


مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ فواد چودھری کا بیان پنجاب حکومت کے خلاف ہے۔ فواد چودھری نے پنجاب حکومت اور ڈاکٹرز کو جھوٹا قرار دیا۔ پنجاب حکومت کے خلاف بیان فوادچودھری کی رخصتی کا اشارہ ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے فواد چودھری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چودھری کا بیان پنجاب حکومت کے خلاف ہے۔ فوادچودھری نے پنجاب حکومت اور ڈاکٹرز کو جھوٹا قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فوادچودھری نوازشریف کے کندھے پر رکھ کر بندوق نہ چلائیں۔ ہم نے طریقہ کار کے مطابق نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس جمع کرائی ہیں۔

ان کا کہناتھا کہ فوادچودھری پنجاب حکومت سے ذاتی حساب برابر کرناچاہتے ہیں۔ ایسے بیانات دے کر ان کا وزیراعلیٰ پنجاب بننے کا ارمان پورا نہیں ہو گا پنجاب حکومت کے خلاف بیان فوادچودھری کی رخصتی کا نشان ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments