میری توہین بند کی جائے اور احترام کا مظاہرہ کیا جائے: جاوید میانداد جیو ٹی وی پر سخت ناراض


پاکستان کے سابق کپتان اور لیجنڈری بلے باز جاوید میانداد ایک نجی ٹی وی چینل جیو ٹی وی پر اپنا مذاق اڑائے جانے پر آگ بگولہ ہو گئے۔ انہوں نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں مذاق کا نشانہ بنائے جانے پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ’’جنہوں نے ملک کیلئے قربانیاں دی ہوئی ہوتی ہیں، ان کا مذاق نہیں بنایا جاتا بلکہ عزت کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ مذاق کریں لیکن مہذب انداز اختیار کریں، لیجنڈری بلے باز نے کہا کہ ایک نجی چینل پر میری ڈمی بنائی گئی ہے اور باقاعدہ میرا نام لیا جا رہا ہے۔ جاوید میانداد نے خبردار کیا ہے کہ اگر آئندہ کسی نے اس طرح مجھ پر براہ راست حملہ کیا تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کروں گا اور آخر تک جاؤں گا۔ سابق کپتان نے کہا ہے کہ چینل چلانا ایک الگ چیز ہے مگر کسی کے پاس دوسرے کو بے عزت کرنے کا حق ہرگز نہیں ہے‘‘۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments