نوازشریف کے گھر کے باہر احتجاج کا انتظام کرنے والے چوہدری طارق نے معافی مانگ لی


برطانیہ میں سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف کی رہائش گاہ کے سامنے مظاہروں کا انتظام کرنے والے اوور سیز پاکستانی چوہدری طارق نے معذرت کر لی ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق اوورسیز پاکستانی چیئر مین پاکستان پیٹریاٹک فرنٹ چوہدری طارق نے لندن میں نوازشریف کی رہائش گاہ کے سامنے مظاہروں کا انتظام کرنے پر معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کے گھر کے باہر مظاہرے کرنا غلط حرکت تھی جس پر میاں نوازشریف اور مسلم لیگ ن سے معذرت خواہ ہوں۔

واضح رہے کہ نواز شریف کے پارک لین فلیٹس کے سامنے مظاہروں میں بڑی تعداد میں اوورسیز پاکستانی شریک ہوئے تھے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے حامی بھی مظاہروں کا حصہ بنے۔

پارک لین فلیٹس کے سامنے مظاہروں میں نوازشریف سے مبینہ لوٹی ہوئی دولت واپس کرنے کے نعرے لگائے گئے تھے اور جس پر مظاہروں کے منتظم نے شریف خاندان سے معافی مانگ لی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments