مسلمان ہم جنس پسندوں کے لئے لندن میں ایونٹ کا اعلان


مسلمان ہم جنس پسندوں کے لئے ہم جنس پسندی کے حامی گروپ نے لندن میں ایمان فسٹ ـ(imaan Fest) منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایمان فیسٹ اپریل میں منعقد کیا جائے گا۔ ایل بی جی ٹی فاوٴنڈیشن اس ایونٹ کا اہتمام کرے گی۔ ایل جی بی ٹی فاوٴنڈیشن ہم جنس پسندی کی حمایت کرتی ہے ۔ آرگنائزر کی جانب سے کئے گئے ٹویٹ کے مطابق ایونٹ کی ٹکٹ دستیاب ہیں۔

اس ٹویٹ ہر ایمان فسٹ کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ زیادہ تر مسلم ممالک نے ہم جنس پسند گروپ کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا ہے اور اس کی مخالفت بھی کی ہے۔ اقوام متحدہ کے تمام اداروں میں بھی مسلم ممالک نے ہم جنس پسندی کی مخالفت کی۔ پاکستان، سعودی عرب، یمن اور ایران سمیت متعدد مسلم ممالک میں ہم جنس پسندی کے خلاف سخت قوانین موجود ہیں۔ تاہم یورپ سمیت دیگر غیر مسلم اکثریتی ممالک میں ہم جنسی پرستی کے حوالے سے سخت قوانین نہیں ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments